خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برادر مسلمان ملک ملائیشیا کے فرمانروا السلطان عبداللہ بن سلطان احمد شاہ کو ان کے یوم آزادی پر تہنیتی پیغام پہنچایا ہے۔
سعودی عرب کے شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی قیادت نے ملائیشیا کی قیادت ، حکومت اور عوام کو ان کے ملک کے یوم آزادی پرمبارک باد پیش کی ہے۔ بیان میں سعودی قیادت نے مُملکت کی طرف سے ملائیشیا کے استحکام، سلامتی اور ترقی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔