سعودی عرب شکار کا سیزن یکم ستمبر سے شروع

شکار کے شائقین کو اجازت نامے حاصل کرنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے اعلان کیا ہے کہ مملکت سعودیہ میں شکار کے سیزن کا آغاز ہونے کے سلسلے میں شکاریات سے دلچسپی رکھنے والے اجازت حاصل کر سکیں گے۔ شکاریات کا یہ سیزن یکم ستمبر 31 جون تک جاری رہے گا۔

قومی مرکز برائے جنگلی حیات کے مطابق شکار صرف اجازت شدہ جانوروں کا کیا جا سکے گا۔ جن جانوروں کا شکار کیا جا سکتا ہے ان کی فہرست مرکز کی وب سائٹ پر دی جارہی ہے۔ شکار کے لیے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شکاری حضرات اور سعودی فالکن کلب کے ارکان کو فیٹری پلیٹ فارم سے شکار کے لیے اجازت نامہ لینا ہو گا۔

قومی مرکز نے اس امورپر زور دیا ہے کہ شکار صرف اپنے نام پر رجسٹرڈ یا لائسنسڈ اسلحے سے کیا جا سکے گا، نیز ان انواع کا کیا جا سکے گا جن کی اجازت دی گئی ہے۔

اس دوران ایسے کسی جانور کا شکار ممنوع ہو گا جس کی اجازت ویب سائٹ پرنہیں دی گئی یا جن کی جانوروں اور پرندوں کی نسل معدوم ہورہی ہے۔ اس لیے شکار میں دلچسپی رکھنے والوں کو شکار سے متعلقہ قواعد کی لازمی طور پر پاسداری کرنا ہو گی۔ قواعد کی خلاف ورزی پر سزا دی جا سکے گی۔

قومی مرکز نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ شکار کے لیے مخصوص بندوقوں کے علاوہ اسلحے کے استعمال کے علاوہ دوسرے ہتھیاروں کے ذریعے شکار کرنے یا پرندوں اور جانوروں کو نشانہ بنانے یا شکار کے لیے گیسز کا استعمال کرنے سمیت ممنوعہ طریقوں کے استعمال پر بھی سزا دی جا سکے گی۔

اعلان کے مطابق شکار کرنے والوں پر یہ بھی پابندی ہو گی کہ وہ شہری اور دیہاتی حدود کے اندر ، آبادیوں سے متصل ، کھیتوں اور ریسٹ ہاوسز میں ، عام لوگوں کی موجودگی میں ، فوجی تنصیبات اور فوجی سرگرمیوں والی جگہوں پر اور صنعتی علاقوں میں یا ان سے متصل علاقوں میں شکار کی اجازت نہیں ہو گی۔

کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت داخلہ سمیت متعلق ادارے قانونی کارروائی کر سکیں گے ۔ ان میں ماحولیات سے متعلق اور سکیورٹی سے متعلق ادارے بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size