عمر رسیدہ خاتون نے تلوار لہراتے قومی رقص کے سعودیوں کے دل لوٹ لئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے قومی دن کی تقریبات کی پریڈ میں شرکت کرکے تلوار لہراتی عمر رسیدہ خاتون کے قومی رقص ’’ عرضہ‘‘ نے سعودی شہریوں کے دل لوٹ لئے۔ وطن سے والہانہ محبت میں سعودی بزرگ خاتون کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگ کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سعودیوں نے معمر خاتون کو خوب داد دی۔

ویڈیو میں دیکا جا سکتا کہ "یہ ہمارا گھر ہے" کے نعرے کے تحت تقریب میں یہ خاتون بے ساختہ اور سادگی سے تلوار اٹھا کر مردوں کے ساتھ بات چیت کر رہی اور مرد حضرات ڈھول کی تھاپ پر حب الوطنی پر مبنی قومی نعرے لگا رہے ہیں۔

خیال رہے ’’عرضہ‘‘ ایک لوک رقص ہے۔ آغاز میں یہ جنگی گانوں کے طور پر پیش کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے قومی اہمیت کی تقریبات میں بھی پیش کیا جانے لگا۔ عرضہ میں پہلے اشعار گائے جاتے اور پھر تلواروں کے ساتھ رقص کیا جاتا۔ اس دوران مختلف ڈرمز کا استعمال ہوتا ہے۔

ہر سال 23 ستمبر کو مملکت کے اتحاد کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ قومی دن کی تقریبات کئی روز تک جاری رہتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں