800 فلسطینی بغیر مقدمہ صہیونی جیلوں میں قید ہیں: رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایک اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ اسرائیل نے تقریباً 800 فلسطینیوں کو بغیر کسی مقدمے یا الزام کے حراست میں لے رکھا ہے۔ یہ 2008 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔

’’ہموکیڈ‘‘ تنظیم جو اسرائیلی جیل حکام سے باقاعدگی سے اعداد و شمار جمع کرتی ہے نے کہا کہ اس وقت 798 فلسطینی بغیر کسی مقدمہ اور الزام کے صہیونی جیلوں میں موجود ہیں۔ اس قید کو انتظامی حراست کہا جاتا ہے۔ اس انتظامی حراست میں قیدیوں کو مہینوں تک بغیر کسی الزام کے قید رکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ اس سال انتظامی حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے کیونکہ اسرائیل نے اس سال مغربی کنارے میں رات کے وقت کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سال کے آغاز سے فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کے خلاف حملے شروع کئے تھے

مقبول خبریں اہم خبریں