یورپی تسلط ختم، ایک عرب ملک کا پاسپورٹ سب سے طاقتور

متحدہ عرب اماات کے پاسپورٹ پر بغیر ویزا 180 ملکوں میں جایا جا سکتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

دنیا میں طاقتور ترین پاسپورٹ پر یورپ کا تسلط ختم ہوگیا اور اب ایک عرب ملک کا پاسپورٹ سب سے طاقتور ہوگیا۔ یہ ملک متحدہ عرب امارات ہے جس کے پاسپورٹ پر بغیر ویزا کے 180 ملکوں کا سفر کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح یو اے ای نے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

آرٹون کیپیٹل کے شائع کردہ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پہلے دس پوزیشنز پر یورپی ملک موجود ہیں۔

امارات کے پاسپورٹ کے ذریعے جرمنی اور سویڈن جیسے یورپی پاسپورٹ کے مقابلے میں 7 زیادہ ملکوں میں سفر کیا جاسکتا ہے۔ جاپان سے زیادہ 9 ممالک اماراتی پاسپورٹ والے کوبغیر ویزا آنے کی اجازت دیتے۔

جاپان کے پاسپورٹ سے 171 ملکوں میں بغیر ویزا سفر کیا جاسکتا ہے اور جاپان کا پاسپورٹ 24 ویں نمبر پر ہے۔

پوری وبا کے دوران متحدہ عرب امارات بڑے پیمانے پر معمولات زندگی معطل کرنے سے دور رہا، پوری دنیا میں مختلف شعبوں کو بند کیا جارہا تھا۔ امارات نے ماسک اور ویکسین کی سختی سے پابندی پر زور دیا۔ امارات کی سمارٹ حکومت نے جس طرح وبا سے نمٹا دنیا بھر سے امارات آنے والے افراد بھی اپنے ملکوں میں ایسی ہی پالیسیاں اپنانے کی خواہش کا اظہار کرتے رہے۔

آرٹون کیپٹل نے ایک بیان میں کہا کہ یورپ میں تنازع کے پھیلنے اور سرحدی تناؤ میں اضافے کے باوجود عالمی سطرح پر نقل و حمل تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اگرچہ دنیا اب بھی اس وبا کے لوازمات کو محسوس کر رہی ہے لیکن یہ حیرت کی بات ہے کہ سفر اتنا آسان نہیں رہا۔ یو اے ای کا پاسپورٹ تمام شعبوں میں ترقی کر رہا ے اور توقع ہے کہ 2023 میں بھی یہ سفر جاری رہے گا۔

یو اے ای کے پاسپورٹ کی درجہ بندی بلندی کی طرف گامزن ہے۔ یو اے ای میں اونچی عمارت، شاندار سوئمنگ پول اور سب سے طویل ہوٹل شامل ہے۔

آرٹون نے کہا کہ دنیا بھر کے تقریبا تمام ملکوں کے پاسپورٹ اس سال طاقتور ہوئے ہیں کیونکہ دنیا کے ملک نقل و حرکت کی زیادہ سے زیادہ آزادی حاصل کرتے ہوئے معاشی فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

آرٹون نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ میں سالانہ فوائد کچھ یورپی ملکوں کے لئے سست ہوگئے ہیں ۔ برطانیہ کا سفر اس سمت میں جاری رہ سکتا ہے کیونکہ برطانیہ یورپی یونین کے ممالک کے ذریعہ ویزا معاہدوں کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔

برطانیہ کا پاسپورٹ اس وقت اس وقت 25 ویں نمبر پر ہے جس میں 171 ممالک تک آسان رسائی ہے۔

افغان پاسپورٹ سب سے کمزور شمار کیا گیا جس کے پاسپورٹ سے سب سے کم ملکوں میں بغیر ویزا سفر کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں