جسمانی طورپرجڑواں عراقی بچوں کی کامیاب آپریشن کے بعد حالت بہتر: ڈاکٹر الربیعہ
سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپر وائز اور شاہی دربار کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا ہے کہ بارہ دن قبل مملکت کے ایک اسپتال میں جسمانی طورپر جڑے دو عراقی بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد ان کی حالت بہتر ہے اوربچے تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں۔
ڈاکٹرعبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا کہ عراق کے سیامی جڑواں بچوں کی علیحدگی کا آپریشن ان کی نگرانی میں ایک ماہر میڈیکل ٹیم نے کیا جسے شاہ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال میں انجام دیا گیا۔ آپریشن میں 12 سال کے پیدائشی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ جڑے دوعراقی بچوں عمر اور علی کو سرجری کے ذریعے الگ کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر الربیعہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جڑواں بچوں کی تمام اہم علامات نارمل ہوگئیں ہیں اور جڑواں بچوں نے ایک ٹیوب کے ذریعے دودھ پینا شروع کردیا ہے۔ وہ اپنے والدین کے ساتھ معمول کے مطابق بات چیت کرنے لگے ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تشویش نہیں پائی جا رہی ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جلد کے نیچے کی رطوبتوں کو دور کرنے کے لیے جو ٹیوبز رکھی گئی تھیں اور وہ ٹیوبز جوبچے "علی" سے صفرا نکالنے کے لیے رکھی گئی تھیں اگلے ہفتے کے دوران اٹھا لی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے 4 سے 6 ہفتے اسپتال میں رہیں گے اور صحت یاب ہونے کے بعد انہیں بھیج دیا جائے گا۔
-
سعودی عرب میں نومولود بچّوں پرحملہ کرنے والی خاتون ڈاکٹرکوپانچ سال قید کی سزا
سعودی عرب میں 11 نوزائیدہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے جرم میں ایک ہیلتھ پریکٹیشنر کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔پبلک ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں بارشوں کے بعد ’ٹرفل‘ کا سیزن شروع
سعودی عرب کے مختلف علاقوں بالخصوص شمالی علاقوں میں "الفقع" [ٹرفل] نامی خودرو کھنبی سب سے زیادہ فروخت کی جا رہی ہے۔ اس موسم میں ’ٹرفل پلانٹ‘ یا ’ٹرفل‘ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کا جغرافیائی تنوع زبردست ہے: برطانوی مہم جو
رنگوں، شکلوں اور غاروں اور ان میں موجود اشیا کے اعتبار سے پہاڑوں کا تنوع قابل دید ہے: مارک ایونز بين الاقوامى