ویڈیو فوٹیج میں دو لڑکیوں کو رکشہ نما گاڑی میں اغوا کرنے اور پھر انہیں دارالحکومت بغداد کے مشرق میں ایک ایسے جرم میں قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس نے عراقی معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ واقعہ کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
نگرانی والے کیمرے کی ایک ویڈیو کلپ میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب بغداد کے مشرق میں واقع اُر محلے میں رکشہ جیسی گاڑی کے مالک نے دو لڑکیوں کو لالچ دے کر رکشہ نما گاڑی میں سوار کرایا۔ قومی سلامتی کے ادارے نے جمعرات کو دو لڑکیوں کو اغوا کرنے اور قتل کرنے والے گروہ کے تین افراد کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔
اختطاف طفلتين وقتلهما على يد عصابة في #العراق.. ومقطع فيديو يوثق لحظة استدراجهما إلى مركبة "توكتوك"#العربية pic.twitter.com/9gUUvqjUhj
— العربية (@AlArabiya) February 17, 2023
ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ گینگ 3 افراد پر مشتمل تھا جنہوں نے 7 سال سے کم عمر کی 2 لڑکیوں کو اغوا کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس گروہ نے بچیوں کے اہل خانہ سے رقم کے لیے سودے بازی کی تھی۔ بغداد کے مشرق میں واقع اُر محلے میں ملزمان کے گھروں پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے دو مقتولین کی لاشیں ملی ۔ ملزمان کے قبضے سے ایک آتشیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔