سعودی عرب سے باہر پہلی بارعازمین حج وعمرہ کی رہ نمائی کے لیے تربیتی کورس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کے زیراہتمام "لائسنس مرکز اور تربیت برائے حجاج ومعتمرین‘ کے زیراہتمام پہلی بار بیرون ملک تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس اپنی نوعیت کا مملکت سے باہر منعقد ہونے والا پہلا کورس ہے۔ اس کورس میں بیرون ملک کارکنوں اور رضا کاروں کو حجاج کرام اور عمرہ زائرین کی خدمت کے بارے میں ضروری رہ نمائی فراہم کرنا ہے۔ بیرون ملک رضا کاروں کی تربیت سے حج یا عمرہ کی سعادت کے لیے حرمین شریفین کا رخ کرنے سے قبل عازمین اپنے ملک میں مناسک اور اس بابرکت سفر سے متعلق ضروری رہ نمائی حاصل کرسکیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک رضا کاروں کی عازمین کی رہ نمائی سعودی وژن 2030 کےپروگراموں، اہداف اور مقاصد کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں پہلا تربیتی کورس ملائیشیا میں کرایا گیا ہے۔ اس کا مقصد حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنا، ان کے سفر میں سہولت فراہم کرنا اور ان کے مذہبی اور ثقافتی تجربات سے مالا مال کرنا تھا۔

یہ پروگرام وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی زیر سرپرستی اور موجودگی میں ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر ایک وفد کے ذریعے کرایا گیا۔ اس میں متعدد سرکاری اداروں اور نجی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔

وزارت حج وعمرہ نے مملکت سے باہر عازمین حج وعمرہ کی رہ نمائی کے لیے تربیتی کورس کرانے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی کاوشوں اور دلچسپی پران کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں