سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحالی کا معاہدہ طے پا گیا: سہ ملکی بیان
ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں چین کے کردار کی تعریف کی: ایرانی میڈیا
بیجنگ میں جاری ایک مشترکہ بیان کے مطابق سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ تینوں ممالک کا یہ بیان آج جمعہ کو سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کرنے، ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور 2001 میں ان کے درمیان طے پانے والے سکیورٹی تعاون کے معاہدے کو فعال کرنے پر اتفاق کیا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ریاض اور تہران ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا اعادہ کرتے ہیں۔
بيان سعودي إيراني صيني: اتفاق على استئناف العلاقات بين #الرياض و #طهران #العربية pic.twitter.com/zxH2aNt6oL
— العربية (@AlArabiya) March 10, 2023
اور سعودی پریس ایجنسی کے مطابق معاہدہ میں طے پایا ہے کا دونوں ممالک دو ماہ کی مدت کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھول دیں گے۔
سعودی عرب، ایران اور چین کے یک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں طے پانے والے اس معاہدے میں سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ سفیروں کے تبادلے کا بندوبست کرنے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔
مباشر من #العربية | بيان سعودي إيراني صيني: اتفاق على استئناف العلاقات بين الرياض وطهران https://t.co/61TEod1fBs
— العربية (@AlArabiya) March 10, 2023
سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والے سہ فریقی بیان میں بتایا گیا کہ تہران اور ریاض نے 1998 میں دستخط کیے گئے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، سائنس، ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون کے عمومی معاہدے کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
مشترکہ بیان کے مطابق، تینوں ممالک نے "علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی" کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران نے 2021-2022 میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی پر عراق اور عمان کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی عرب اور ایران نے ان کامیاب مذاکرات کی میزبانی پر چین کا بھی شکریہ ادا کیا۔
-
ایران کی جانب سے"دہشت گرد تنظیم" قرار دیے گئے چینل پر اسرائیلی وزیراعظم کا انٹرویو
''اگر ایران جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست بنتا ہے تو تاریخ بدل جائے گی''، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے فارسی زبان کے ایک ٹی وی نیٹ ورک کو ... مشرق وسطی -
ایرانی جوہری پروگرام کےخلاف امریکا ۔ اسرائیل متحد ہیں:اسرائیلی عہدیدار
ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے کہا ہےکہ اس ہفتے ایران کے بارے میں امریکا اور اسرائیل کی بات چیت مثبت رہی ہے۔ اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ممالک اس ... مشرق وسطی -
ایران میں "اخلاقی پولیس" کی "الطف" کے نام سےدوبارہ واپسی
ایران میں گذشتہ برس ستمبر میں ایک نوجوان لڑکی مہسا امینی کی مذہبی پولیس [گشت ارشاد] کے ہاتھوں موت کے بعد جب پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے پھوٹے تو حکومت ... مشرق وسطی