سعودی عرب میں 10 لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے جمعہ کو خبر دی کہ سعودی حکام نے ضبا بندرگاہ پر 10 لاکھ سے زائد کیپٹاگون گولیاں ملک میں سمگل کرنے کی دو الگ الگ کوششیں ناکام بنا دیں۔

پہلی کارروائی میں، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے ٹرک کے ایئر ٹینک میں چھپائی گئی 699,500 کیپٹاگون گولیاں برآمد کیں جبکہ دوسری کارروائی میں، ٹرک کے ٹائروں میں چھپائی گئی 579,632 گولیاں برآمد کی گئیں۔

Advertisement

حکام نے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

سعودی عرب میں حالیہ دنوں میں منشیات، کیپٹاگون اور ایمفیٹامین گولیاں ضبط کرنے کی کئی کاروائیاں عمل میں آئی ہیں۔

پینٹاگون، جس کا نام ایک قانونی دوا سے لیا گیا ہے، ذیادہ تر شام اور لبنان میں تیار کی جاتی ہیں۔

مارچ کے آغاز میں، سعودی حکام نے ٹماٹر اور انار کی شکل کے کنٹینرز میں چھپائی گئی 2,015,116 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔

بدھ کو جدہ اسلامک پورٹ میں طبی آلات کی دو کھیپوں میں چھپائی گئی 4,693,000 ایمفیٹامین گولیاں ضبط کی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں