صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی ریذیڈنسی برائے سروسز اینڈ فیلڈ افیئرز اینڈ انوائرمینٹل پروٹیکشن اچیومنٹ ایجنسی نے حرم مکی کے داخلی اور خارجی دروازوں کے کنٹرول کے ذمہ دار محکمے کے ساتھ مل کررمضان المبارک کے دوران زائرین کی آمدو رفت کے لیے 150 دروازےمختص کیے ہیں۔ اس حوالے سےصدارت عامہ کے جنرل صدر ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس اور حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
مسجد الحرام میں دروازوں کے شعبے کے ڈائریکٹر فہد بن شراز المالکی نے وضاحت کی کہ انتظامیہ نے ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے 151 دروازے مختص کیے ہیں۔ جس میں عازمین کے داخلے کے لیے 12 دروازے، نمازیوں کے لیے 68 دروازے، 36 ایمرجنسی دروازے اور 35 داخلی دروازے شامل ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ انتظامیہ نے نیکیوں کے سیزن کے آغاز سے ہی منصوبہ بندی کی ہے۔ اور اللہ کے گھر کی زیارت کے لیے آنے والے مہمانوں کے استقبال کے لیے اپنی بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ اس سال کے رمضان سیزن میں حصہ لینے والے ملازمین کی تعداد 600 تک پہنچ گئی ہے۔ وہ ملازمین جو علمی اور عملی طور پرضیوف الرحمان کی خدمت کے اہل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے کام نمازیوں کی نماز کے کمروں کی جگہوں تک رہ نمائی کرنے اور نمازیوں کو ہٹانے اور ہدایت دینے میں سکیورٹی اہلکاروں کی مدد کرنے پر مبنی ہیں جب کہ نماز کے کمرے بھر جائیں تو انہیں رہ نمائی کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا روشنی کے اشاروں اور گائیڈنگ پینلز سے لیس دروازے ہیں جو مسجد الحرام کے اندر خالی جگہوں کی صورت میں سبز رنگ میں روشن ہوتے ہیں اور جب گنجائش پوری ہو جائے تو سرخ رنگ میں روشن ہو جاتے ہیں۔