مسجد حرام: معذور افراد کے لیے مخصوص مقامات پر الیکٹرک گاڑیوں کی سروس دستیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کے جنرل پریزیڈنسی نے بتایا کہ معمر افراد اور معذور افراد کے لیے پہلی منزل کے مخصوص مقامات ’’میزانین‘‘ میں طواف اور سعی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی سہولت دستیاب ہے۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی مفت ہینڈ کارٹس اور الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے مقدس گھر کی زیارت کرنے والوں کو بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے۔ معذور افراد کے لیے پہلی منزل پر خصوصی درمیانی چھتیں’’ میزانین‘‘ تیار کرکے مقامات بنائے گئے ہیں۔

موبیلٹی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری برائے فیلڈ افیئرز عبداللہ الجہنی نے وضاحت کی کہ موبیلٹی سروسز ڈیپارٹمنٹ گرینڈ مسجد کے اندر اور باہر مختلف مقامات پر مفت گاڑیاں فراہم کر رہا ہے۔ جہاں گرینڈ مسجد کے باہر مشرقی صحن میں مفت ہاتھ والی گاڑیاں دستیاب ہیں۔ زائرین اور معتمرین کے لیے ایسی 2000 ہاتھ سے چلانے والی گاڑیاں موجود ہیں۔ چوبیس گھنٹے ان گاڑیوں کو چلانے کے لیے ملازمین موجود رہتے ہیں۔ مشرقی صحن، شبیکہ، جبل الصفا، جیاد برج، ارقم کی سیڑھیاں اور مروہ میں متعدد مقامات پر 1300 برقی گاڑیاں دستیاب ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں