ایران کے سرکاری ٹی وی پر ایک جوڑے کے درمیان بوس وکنار کا مختصر سین دکھائے جانے کے بعد قومی ٹی نے اس اقدام پر معافی مانگ لی۔اسلامی جمہوریہ کے زیر انصرام چلنے والے سرکاری ٹی وی پر مرد وزن کی جسمانی قربت سے متعلق مناظر دکھائے جانے پر پابندی عاید ہے۔
مقامی ذرائع نے متنازعہ منظر کی تفصیل سے متعلق بتایا ’’کہ نسیم انٹرٹینمنٹ چینل کے ایک شو میں نوجوان جوڑے کو چند سیکنڈ پر محیط ایک سین میں بوس وکنار کرتے ہوئے دکھایا۔ یہ سین ایک پرینک شو کے لئے تھا جس میں جوڑے کے درمیان جذباتی تعلق نمایاں کرنا مقصود تھا۔
’’چار ناقابل یقین’’ نامی شو کا متنازعہ حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ جس لمحہ پرینک شو ریکارڈ ہو رہا تھا عین اسی وقت منظر میں دکھائی دینے والا جوڑا تہران کے ایک پارک میں کیمرے کے سامنے واک کر رہا تھا۔
🔴 بوسه عشاق بر صحنه صدا و سیما
— AbdiMedia - Abdollah Abdi (@abdolah_abdi) March 30, 2023
🔸 صحنهای که باعث عذرخواهی شبکه نسیم از مخاطبانش شد pic.twitter.com/UxSi92f2O7
ایسنا نیوز ایجنسی کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں نسیم نے ’’پروڈکشن ٹیم کی غفلت کے نتیجے میں سامنے آنے والے غلطی پر معافی مانگی ہے۔‘‘
بیان کے مطابق ’’باقاعدہ انکوائری کے بعد چینل اس غفلت کے ذمہ دار افراد کو کڑی سزا دے گا‘‘
یاد رہے 2021 میں سرکاری ٹی وی کے دو میاں بیوی پریزنٹرز ایک براہ راست پروگرام میں ایک دوسرے کو گلے لگانے پر معذرت کر چکے ہیں، اس واقعے نے ابھی ایک بڑے تنازع کو جنم دیا تھا۔ دونوں کا موقف تھا کہ معانقہ کرتے وقت انہیں معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ آن ایئر ہیں۔