مسجد نبویﷺ کے فن تعمیرکی نمائش اور مسجد کی مرحلہ وار توسیع ان مقامات میں سے ایک ہے جو مدینہ منورہ بالخصوص مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کے تجربے کو تقویت بخشتی ہے۔ یہ نمائش مسجد نبوی کے فن تعمیر کی تاریخ کو مختلف ادوار میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کرنے میں ایک کوانٹم لیپ قرار دی جا سکتی ہے جو مسجد نبوی کے فن تعمیر کی تاریخ کے بارے میں زائرین کے تجسس کو پورا کرتی ہے۔
یہ نمائش مسجد نبوی ﷺ کے جنوب میں کل 2200 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے، جس میں مسجد کے فن تعمیر کی تاریخ اوراس کی توسیع کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ نمائش میں مسجد نبوی کے قیام سے لے کرآج تک آل سعود کی حکومت کے دور میں ہونے والے توسیعی مراحل کو دکھایا گیا ہے۔
زائرین نمائش میں اس پہلی مسجد نبوی کی زیارت کرسکتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے جلیل القدر صحابہ کرام کے ہاتھوں تعمیر ہوئی۔ اس کے بعد اس کی پہلی توسیع سات ھجری میں ہوئی۔ اس کے بعد آنےوالے ادوار میں حکومتیں مسجد نبوی کو کشادہ اور زیادہ خوبصورت بنانے کے لیے کام کرتی رہیں۔
نمائش کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 187 سے زیادہ انٹرایکٹو اسکرینیں نصب کی گئی ہیں جن پرمسجد نبوی ﷺ سے متعلق فن تعمیر اور معلومات پیش کی جاتی ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے بصری ڈسپلے ہالز میں 35 بڑی ڈسپلے اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد نبوی کے نادر نمونے بھی شامل ہیں۔
نمائش میں سلطان الاشرف قاتیبائی کا مسجد نبوی کے لیے تیار کردہ منبر بھی موجود ہے۔ یہ منبر 888 ھ میں مسجد نبوی میں لایا گیا اور ایک سو دس سال بعد 998 ھ تبدیل کیا گیا۔
نمائش کا مقصد مسجد نبوی کے تعمیراتی پہلوؤں کو اجاگر کرنا اور اس کی رازداری، حیثیت اور اس کے فن تعمیر کی خوبی پر روشنی ڈالنا ہے۔ اس کا تعلق مسجد نبوی کی تاریخ کو محفوظ کرنے اوراسے دستاویزی شکل دینا ہے۔
-
مسجد نبوی ﷺ کے متحرک گنبد تعمیراتی انجینئرنگ کے شان دار شاہ کار
مسجد نبوی (ﷺ) میں نصب متحرک گنبد تعمیراتی انجینئرنگ کا خوب صورت نمونہ ہیں۔ یہ اپنی ...
مشرق وسطی -
مسجد نبویﷺ کے مینار جدید وقدیم اسلامی فن تعمیر کے شاہکار
مسجد نبوی کے میناروں کو صدیوں سے فن تعمیر کے شاہکار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ مسجد ...
مشرق وسطی -
مسجد نبوی میں متحرک گنبد، تعمیراتی انجینئرنگ کا ایک شاہ کار
مسجد نبوی میں نصب متحرک گنبد اپنی تعمیراتی انجینئرنگ اور خوب صورتی کے باعث ایک شاہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
مسجد نبوی کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ ۔۔۔ شاہ سعود اور شاہ فیصل کی یادگار تصویر
سعودی عرب کے تاریخی اور ثقافتی ادارے "دارت الملک عبدالعزیز" (Darah ...
مشرق وسطی -
مسجد نبوی کی تعمیر و توسیع کے انسائیکلو پیڈیا کے پہلے حصے کا اجرا
انسائیکلوپیڈیا سے مسجد نبوی کی تعمیراتی پیش رفت کا ریکارڈ مرتب ہوگا: گورنر مدینہ
ایڈیٹر کی پسند