مسجد نبوی کی تعمیر و توسیع کے انسائیکلو پیڈیا کے پہلے حصے کا اجرا

انسائیکلوپیڈیا سے مسجد نبوی کی تعمیراتی پیش رفت کا ریکارڈ مرتب ہوگا: گورنر مدینہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

المدینہ المنورۃ ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے مسجد نبوی کے انسائیکلوپیڈیا آف آرکیٹیکچر کے پہلے حصے کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں ہجرت کے پہلے سال سے مملکت کی توسیع تک حرم مدنی کی تعمیر میں ہونے والی پیش رفت کو مرتب کیا جائے گا۔

اس انسائیکلو پیڈیا کا افتتاح خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 1440 ھجری میں کیا تھا۔

شہزادہ فیصل نے تقریب میں کہا کہ انسائیکلوپیڈیا کا مقصد ایک متحد انسائیکلوپیڈیک ماخذ تیار کرنا ہے جس کی مدد سے مطالعہ، ڈرائنگ، تصاویر، نقشے اور خصوصی انجینئرنگ کی معلومات دستیاب ہوں گی۔

مدینہ کے امیر شہزادہ فیصل بن سلمان کی تقریب میں شرکت
مدینہ کے امیر شہزادہ فیصل بن سلمان کی تقریب میں شرکت

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسجد نبوی کے فن تعمیر کی ترقی کے مراحل اور شرعی احکام کی بنیاد پر تعمیراتی بنیادوں کا استحکام واضح کیا جائے گا۔

ماہرین، مورخین اور مسجد نبوی کے فن تعمیر سے وابستہ افراد اور اس کے ذمہ داروں کی نگرانی میں دستاویز تاریخی تناظر میں مرتب کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا کا مقصد مسجد نبوی کے فن تعمیر کی دیکھ بھال اور اس کی توسیع، اصلاحات اور بحالی میں مملکت کی مسلسل کوششوں کے ساتھ ساتھ اسلامی فن تعمیراتی فنون کے جمالیاتی پہلوؤں کو اجاگر کرنا بھی ہے۔ مسجد نبوی کے فن تعمیر اور تاریخ کو مرتب کرکے اسلامی فن تعمیر کی لائبریری کو مزید تقویت بھی دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں