مسجد حرام میں زائرین کو سکیورٹی کیساتھ فالو اپ سروسز بھی دی جا رہی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام کے لیے آپریشنز سنٹر نے بتایا ہے کہ مرکز معتمرین، نمازیوں اور زائرین کی خدمت کے لیے سکیورٹی نظام کے اندر رہ کر کام کر رہا ہے۔ یہ مرکز حرم اور اس کے تمام ہالز، راہداریوں، داخلی راستوں اور کی نگرانی کرتا۔ حفاظتی اور تنظیمی پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر انتظام کرتا اور اس عظیم الشان مسجد کی طرف آنے والے ہجوم کو کنٹرول کرتا ہے۔

مسجد حرام میں انجام دیئے جانے والے آپریشنز ضیوف الرحمن کی خدمت کرنے والے تمام متعلقہ شعبوں کے درمیان کڑی کا کام کرتے ہیں۔ اس مرکز کا کام سکیورٹی اہلکاروں کا تربیت یافتہ اور اہل کیڈر چلاتا ہے۔ اس میں افسران اور افراد بھی شامل ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران زائرین کے تحفظ کے اعلی احساس کے ساتھ تجربات کی روشنی میں کام کیے جاتے ہیں۔

بیت اللہ شریف کی مسجد میں انجام دئیے جانے والے آپریشنز میں سمارٹ ٹیکنالوجیز اور سسٹمز کا استعمال کیا جاتاہے۔ بہت سی سکرینیں ہیں جو اعلیٰ معیار کے کیمروں سے منسلک ہیں جو کہ مسجد حرام کے تمام حصوں، اس کے تمام صحنوں اور کوری ڈورز کا احاطہ کرتے ہیں۔

آپریشنز سینٹر ضیوف الرحمن کی حفاظت اور انہیں پر امن ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس میں معتمرین اور زائرین کی خدمت سے متعلق فیصلوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے سکیورٹی اور خدمات انجام دینے والے سرکاری اداروں کے مندوبین شامل ہوتے ہیں۔ مربوط آپریشنز کے ذریعہ ضیوف الرحمن کو اپنے مناسک اور عبادات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں