جمعہ کو جاری ایک بیان کے مطابق سعودی عرب نے الحدیدہ زمینی سرحدی کراسنگ کے ذریعے مملکت میں کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (ZATCA) نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ملزموں نے دو گاڑیوں کی سیٹوں اور کمپارٹمنٹس کے اندر منشیات چھپا رکھی تھی۔ یہ افراد 4 لاکھ 66 ہزار 326 کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پہلی کوشش کے دوران کسٹم حکام نے ایک ٹرک میں چھپائی گئی 3 لاکھ 65 ہزار 166 کیپٹاگون گولیاں ضبط کرلیں۔ مبینہ طور پر سمگلروں نے منشیات کو ٹرک کے اندر ڈبوں میں چھپا رکھا تھا۔ یہ ڈبے خاص طور پر سمگلنگ کے لیے بنائے گئے تھے۔ دوسری کوشش کو بھی ناکام بنا دیا گیا جس میں سمگلروں نے دوسرے ٹرک کے بیڈ کے فرش کے اندر چھپائی گئی ایک لاکھ ایک ہزار 160 کیپٹاگون گولیاں لانے کی کوشش کی تھی۔ اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
#ارقد_وآمن | جمرك الحديثة يُحبط محاولتي تهريب أكثر من 450 ألف حبة كبتاجون، عثر عليها مخبأة في شاحنتين قدمتا إلى المملكة عبر المنفذ، وبالتنسيق مع @Mokafha_SA تم القبض على مستقبلي المضبوطات داخل المملكة وهما شخصان.
— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) June 9, 2023
🔗| https://t.co/3TVmHvAb0n#زاتكا pic.twitter.com/bG5DhTWtAM
کیا گیا جب کہ حکام گولیوں کے منصوبہ بند وصول کنندگان کی گرفتاری کے لیے کام کر رہے تھے۔ اگرچہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سمگلر کہاں سے آ رہے تھے لیکن حدیدہ زمینی سرحدی کراسنگ اردن سے ملتی ہے۔
-
سعودی عرب: 40 لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، چھ افراد گرفتار
سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ڈرگ کنٹرول کے سرکاری ترجمان میجر مروان الحزمی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: 4 لاکھ 60 ہزار کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
سعودی عرب میں دوبا بندرگاہ پر 4 لاکھ 60 ہزار کیپٹا گون گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب:کافی کریمرمیں چھپائی گئی کیپٹاگون کی 80 لاکھ سے زیادہ گولیاں برآمد
دارالحکومت الریاض میں تین شامی باشندے اوردو پاکستانی شہری منشیات رکھنے کے الزام ...
بين الاقوامى