سال 2023 میں پہلا دیوہیکل چاند جس سے سعودی عرب کی فضا بھی چمک اٹھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اتوار اور سوموار کی درمیانی شب سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمان پر دیوہیکل چاند کا نظارہ دیکھنے میں آیا۔ معمول کے مقابلے میں زمین سے تھوڑا قریب ہونے کی وجہ سے چاند کا حجم کافی بڑا اور زیادہ روشن دیکھا جا رہا تھا۔ یہ رواں سال 2023 کا پہلا بڑا اور پورا روشن چاند ہے۔

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیر ماجد الزاہرہ نے وضاحت کی کہ دیو ہیکل چاند پورے چاند کے موقعے پر ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ جب چاند کے مرکز اور زمین کے مرکز کے درمیان فاصلہ ہو 362.146 کلومیٹر کے اندر ہو۔سائنسی اصطلاح میں اس وقت کے چاند کےلیے’perigee moon‘ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر اور اس پورے چاند کی صورت میں نمایاں ہوگا اور اس کا زمین سے فاصلہ 361,934 کلو میٹر ہوگا۔

سپر مون
سپر مون

انہوں نے مزید کہا کہ چاند مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 02:38 بجے سورج سے 180 ڈگری کے زاویے پر تکمیل کے لمحے کو پہنچ جائے گا اور وہ اس مہینے کے دوران زمین کے گرد اپنے مدار کا نصف مکمل کر لے گا۔ .

ابو زھرہ نےمزید کہا کہ چاند غروب آفتاب کے ساتھ جنوب مشرقی افق سے طلوع ہو گا اور زمین کے ارد گرد کی فضا میں گرد و غبار کے نتیجے میں اس سے منعکس ہونے والی سفید روشنی نارنجی رنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں