جنین میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، قابض فوج شہر سے نکل گئی
اسرائیلی جارحیت میں جنین میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہو گئی: وزارت صحت
اسرائیلی فوج نے بدھ کو علی الصبح اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں شروع کی گئی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کل منگل کی شام جنین کیمپ میں آپریشن کے دوران ڈیوٹی پر موجود ایک نان کمیشنڈ افسر لائیو گولی لگنے سے مارا گیا۔
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 44 گھنٹے تک جاری رہنے والی برسوں کی سب سے بڑی فوجی کارروائیوں میں سے ایک کو انجام دینے کے بعد منگل کی شام دیر گئے فلسطینی شہر جنین خالی کردیا۔
الجيش الإسرائيلي ينشر فيديو من اليوم الثاني للعملية العسكرية في مدينة #جنين ومخيمها شمال الضفة الغربية#العربية pic.twitter.com/sCL5s9QOpc
— العربية (@AlArabiya) July 4, 2023
اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کے قافلے جنین سے نکلتے ہوئے دیکھے گئے جو کہ پیر کی صبح شروع ہونے والے اسرائیلی آپریشن کے خاتمے کا اشارہ تھا۔
فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ شہر سے انخلاء کے دوران اسرائیلی فورسز کے ساتھ الگ الگ جھڑپیں ہوئیں۔
مشاهد متداولة لانسحاب بعض القوات الإسرائيلية من مخيم #جنين ومحيطه#التاسعة_هذا_المساء#العربية pic.twitter.com/cEsgKULpqo
— العربية (@AlArabiya) July 4, 2023
اسرائیلی افواج کے پیچھے ہٹنے کے بعد کیمپ کے رہائشی جو لڑائی کے دوران چھوڑ گئے تھے واپس آنا شروع ہو گئے۔
اسی حوالے سے فلسطینی وزارت صحت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اعلان کیا کہ جنین میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا جس کے بعد اسرائیلی کارروائی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 جبکہ زخمیوں کی تعداد 120 ہو چکی ہے۔