سعودی عرب میں ریسکیو ٹیموں اور شہریوں نے طائف کے پہاڑی علاقے میں راستہ کھو دینے کے بعد لاپتا ہونے والے بچوں کو تلاش کرلیا ہے۔
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے طائف کے مشرق میں پہاڑی علاقوں میں تلاش کرلیے گئے۔ راستہ بھول جانے والے بچوں کی عمریں تین اور چار سال کے درمیان تھیں۔۔ وہ راستہ بھول کر منزل سے سات کلو میٹر دور چلے گئے تھے۔
سوشل میڈٰیا پر گردش کرنے والے کلپ میں دونوں بچوں کے والدین کو ان کی بہ حفاظت واپسی پر خوشی مناتے ہوئے انہیں اٹھائے اور انہیں پیارکرتے دکھایا گیا ہے۔
— Baher Esmail (@EsmailBaher) July 5, 2023
دوسری طرف سوشل میڈیا پر سماجی کارکنوں کی طرف سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چھٹیوں کے ایام میں سیر وتفریح کے دوران بچوں کا خاص خیال رکھے اور انہیں نظروں سے اوجھل ہونے سے بچائیں۔
مذکورہ دونوں بچے بھی اپنے والدین کے ساتھ تھے جو راستہ بھٹک گئے تھے جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے بچوں کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
-
سعودی عرب میں دھڑ جڑے دو شامی بچوں کو الگ کرنے کا آپریشن شروع
احسان اور بسام سینے کے نچلے حصے، پیٹ، جگر اور آنتوں میں شریک ہیں
مشرق وسطی -
سعودی عرب: تیز رفتاری میں خوفناک حادثہ، کار میں آگ لگ گئی، ایک جاں بحق
سعودی عرب میں دو کاروں میں خوفناک تصادم پیش آگیا، ایک انتہائی تیز رفتار کار دوسری ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں پیٹ جڑے دو شامی بچوں کو آج علیحدہ کیا جائے گا
سعودی عرب میں میڈیکل اور سرجیکل ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر آپس میں جڑے ہوئے ...
مشرق وسطی