سعودی عرب: ٹریفک حادثہ میں جاں بحق نوجوان کے بھائی نے ڈرائیور کو معاف کردیا

’’ہم اللہ کے لیے معاف کرتے ہیں‘‘: بھائی، حائل میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے دوسری کار کو آگ لگی، سند جلال جاں بحق ہوا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کچھ روز قبل سعودی عرب کے علاقے حائل میں ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے دوسری کار کو آگ لگنے کے نتیجے میں نوجوان ’’ سند جلال‘‘ کے جاں بحق ہونے غم و غصہ کی لہر دوڑا دی تھی۔ ملزم کے خلاف ہیش ٹیگ ’’ سند جلال الایداء‘‘ بڑے پیمانے پر گردش کرتا رہا۔ سب سے اوپر آجانے والے اس ہیش ٹیگ میں لوگوں نے غفلت کے مرتکب اور تیز رفتاری سے کار چلانے والے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور بعد میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

حادثہ حائل میں ایک پُل پر پیش آیا تھا۔ اس حوالے سے حالیہ پیش رفت میں حادثہ میں جاں بحق سند جلال کے بھائی نے کہا ہے کہ ہم اللہ کے لیے ملزم کو معاف کر ہے ہیں۔

سند جلال کے بھائی نے کہا انہوں نے کہا اللہ کے لیے ہمیں معاف کر دو تو ہم نے ملزم کے گھر والوں سے کہا کہ ہم نے آپ کے بیٹے کو معاف کر دیا ہے۔ وہ ہمارے پاس آئے اور ہم نے ان کی تعزیت قبول کرلی۔ اللہ میرے بھائی پر رحم کرے اور اس کی مغفرت کرے۔ میرے بھائی نے خود کو اپنی ماں کی خدمت کے لیے وقف کردیا اور شادی نہیں کی تھی۔ وہ دوسروں کی خدمت کرتا تھا۔ غیر ملکی بھی اسے ہمیشہ نیکی سے یاد کرتے ہیں۔

واضح رہے اس حادثہ کو ایک کار کے سامنے نصف "ڈیش کیم" نے فلمایا تھا۔ یہ حادثہ دو کاروں کے درمیان پیش آیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک افراد نے اس حادثے کی ویڈیو بڑے پیمانے پر پھیلا دی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی کار کو پاگل پن کی حد تک تیز رفتاری سے چلایا جا رہا تھا۔ یہ کار پیچھے سے دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ ٹکر لگنے سے کار میں آگ لگ گئی اور اس کا ڈرائیور سند جلال جاں بحق ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں