لبنان میں ہلچل: کچرے کے تھیلے میں نومولود بچی کی زندہ لاش مل گئی، کتا گھسیٹتا رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آگیا اور عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لبنان کے شہر طرابلس میں ایک شہری کو ایک سیاہ بیگ ملا جسے کتے گھسیٹ کر لا رہا تھا اور اس کے اندر زندہ بچی تھی۔

ایک لبنانی نے دیکھا کہ طرابلس میونسپلٹی کی عمارت کے قریب ایک کتا سیاہ بیگ گھسیٹتا آ رہا ہے اور تھیلے کے اندر سے کراہنے کی آواز آرہی ہے۔ اس شخص نے جلد سے کتے کو بھگا کر تھیلا اٹھا کر دیکھا تو اندر ایک نومولود زندہ بچی تھی۔

لبنانی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق بچے کو اس کے جسم کے مختلف حصوں میں زخموں کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

اس واقعہ نے لبنان اور خاص طور پر طرابلس کے افراد کو شدید صدمہ میں دھکیل دیا ہے۔ لوگوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور اسے انسانیت سوز رویہ قرار دیا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب لبنانی ابھی طرابلس میں ہی پیش آنے والے 6 سالہ بچی لین طالب کے واقعہ کے صدمہ سے باہر نہیں نکل سکے ہیں۔ لین طالب کو رواں ماہ کے اوائل میں زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز ابھی تک لین طالب کے واقعہ کے حقائق کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں