متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وام" کے مطابق اماراتی حکام نے چار ماہ کے لیے چاول کی برآمد اور دوبارہ برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جس میں بھارتی چاول بھی شامل ہیں۔
یو اے ای نے کہا ہے کہ یہ پابندی چاولوں کی تمام اقسام بشمول براؤن چاول، مکمل یا جزوی پسے ہوئے چاول، اور ٹوٹا چاول پر عائد کی گئی ہے۔
وام کے مطابق برآمد اور دوبارہ برآمد کی خواہش مند کمپنیوں کو ملک سے باہر برآمد کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی لیے وزارتِ معاشیات کو ایک درخواست جمع کروانا ہوگی۔
بھارت میں تاخیر سے ہونے والی لیکن شدید بارشوں نے فصلوں کو اچھا خاصا نقصان پہنچایا اور اس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد گذشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے سفید غیر باسمتی اور ٹوٹا چاول کی برآمدات روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی فیصلے کے بعد یو اے ای نے یہ پابندی عائد کی ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یو اے ای کے مقامی فراہم کنندگان (سپلائرز) اور سپر مارکیٹوں کو عارضی ہی سہی لیکن قیمتوں میں اضافے کی توقع تھی۔
دنیا بھر میں چاول کی برآمدات میں 40 فیصد حصہ بھارت کا ہے جس نے جمعے کو یہ بھی فیصلہ کیا کہ تیل کے بغیر والی چاول چوکر کی برآمدات کو 30 نومبر تک کے لیے محدود کر دیا جائے۔
-
دو اماراتی خواتین سائیکلسٹ پہلی بار یورپی ریس میں شرکت کریں گی
متحدہ عرب امارات کی قومی چیمپئن اور ورلڈ ٹور ٹیم کی پرو رائیڈر، صفیہ الصیغ اور یو ...
مشرق وسطی -
سعودی قیادت کا امارات کے صدر سے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ ...
مشرق وسطی -
بن گویر کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہیں: امارات
خلیجی ریاستوں اور دیگر اسلامی ملکوں نے بھی قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کی ...
مشرق وسطی