سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ نارکوٹکس پراسیکیوشن نے اسمگلنگ اور کاروبار کے قصد سے منشیات اور سائیکو ٹراپک اشیاء رکھنے کے الزام میں ایک شہری سے تفتیشی عمل مکمل کر لیا ہے۔
تفتیشی طریقہ کار سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کے گھر میں نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد موجود تھا، جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے 25 گولیاں سائیکو ٹراپک اور 40 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا کاروبارشروع کیا تھا۔
اسے گرفتار کر کے مجاز عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کےخلاف عدالت میں ثبوت پیش کیے گئے۔ عدالت نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اس کے خلاف ایک فیصلہ جاری کیا گیا جس میں اسے 13 سال قید اور50,000 ہزار ریال جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد اسے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔