اردن کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے شام سے آنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔ یہ رواں ماہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔
فوج نے بیان میں کہا کہ اس نے ڈرون کو اپنے علاقے میں گرایا ہے، تاہم، یہ نہیں بتایا کہ ڈرون کیا لے جا رہا تھا۔
اردن کے حکام نے حال ہی میں انکشافات کیے ہیں کہ شام سے ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔