ایک عراقی اہلکار نے بتایا ہے کہ عراق ایک ریلوے نیٹ ورک بچھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو الفاؤ کی بڑی جنوبی بندرگاہ کو سعودی عرب سے ملانے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ 17 ارب ڈالر کے منصوبے کا حصہ ہو گا جسے "شاہراہ ترق" کہا جاتا ہے۔
عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کے میڈیا ڈائریکٹر میثم عبدالصافی کے مطابق "شاہراہ ترقی" میں 1,200 کلومیٹر طویل ریلوے لائن اور بندرگاہ سے ترکیہ کے ساتھ شمالی سرحد تک ایک ہائی وے کی تعمیر شامل ہے۔