آخر 40 برس سے زیادہ کی خاتون زیادہ پُر کشش کیوں ؟
بہت سی خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ محض چالیس برس کی عمر کو پہنچتے ہی اُن کی عمر کا خزاں کا موسم شروع ہو گیا۔ ان میں بعض مایوسی اور ناکامی کے احساسات کا شکار ہوجاتی ہیں۔ تاہم خوش گوار اور حیرت انگیز امر یہ ہے کہ مرد حضرات بڑی عمر کی نفیس اور شائستہ خواتین کے بارے میں دوسری رائے رکھتے ہیں۔
متعدد سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد حضرات بیس کی دہائی کی عمر والی نوجوان لڑکیوں کے مقابلے میں اُن خواتین کے ساتھ باہر ملاقات اور تفریح کی غرض سے جانا پسند کرتے ہیں جن کی عمر چالیس برس سے زیادہ ہو۔
صحت اور طبی امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق چالیس برس سے زیادہ عمر کی خواتین کی جانب مردوں کی کشش کے پیچھے 12 راز ہیں :
1 – نوجوان لڑکیاں مسائل کھڑے کرتی ہیں جب کہ (چالیس برس سے زیادہ کی) خواتین مسائل حل کرتی ہیں۔
2 – نوجوان لڑکیوں کو ناز برداریوں کی حاجت ہوتی ہے جب کہ بڑی خواتین خود ناز اٹھانے والی ہوتی ہیں۔
3 – نوجوان لڑکیاں ہمیشہ اپنے خواب پورے کرنے میں مصروف رہتی ہیں جب کہ بڑی خواتین ان خوابوں کو جی رہی ہوتی ہیں۔
4 – نوجوان لڑکیوں کو ہمیشہ بہت کچھ سیکھنا پڑتا ہے جب کہ بڑی خواتین کے پاس بانٹنے کے لیے زندگی کے بہت سے تجربات ہوتے ہیں۔
5 – نوجوان لڑکیاں اپنی تعریف کی عاشق ہوتی ہیں جب کہ بڑی خواتین کے لیے تعریف کا ایک جملہ ہی کافی ہوتا ہے۔
6 – نوجوان لڑکیاں ہمیشہ امور کو پیچیدہ بناتی ہیں جب کہ بڑی خواتین کو امور کو آسان بنانے کے حوالے سے امتیازی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔
7 – نوجوان لڑکیاں جھگڑتی بہت ہیں جب کہ بڑی عمر کی خواتین فائدہ مند مباحثے کا سہارا لیتی ہیں۔
8 – نوجوان لڑکیاں بہت تیزی سے اپنے جذبات کا اظہار کر دیتی ہیں جب کہ بڑی عمر کی خواتین جانتی ہیں کہ ان جذبات کو کس طرح چھپانا ہے۔
9 – نوجوان لڑکیاں رومانس کی تلاش میں کوشاں رہتی ہیں جب کہ بڑی عمر کی خواتین بامقصد جذبات کے تعلق کی خواہاں ہوتی ہیں۔
10 – نوجوان لڑکیاں مختلف نمونے اپنانے کی خواہش مند ہوتی ہیں جب کہ بڑی عمر کی خواتین خود ایک قابل تقلید نمونہ ہوتی ہیں۔
11 – نوجوان لڑکیوں کو بہت زیادہ شکایات رہتی ہیں جب کہ بڑی عمر کی خواتین امور کو واضح کرنے میں لیاقت کی حامل ہوتی ہیں۔
12 – نوجوان لڑکیاں توجہ کی بہت زیادہ طالب ہوتی ہیں جب کہ بڑی خواتین اس جذبے پر قابو رکھتی ہیں۔
-
"خوبصورتی کھیل کے میدان سے بے دخلی کا باعث بن گئی"
شکل وشباہت میں خوبصورتی پری چہرہ خواتین کے ناز و نخرے کا بہانہ تو اکثر رہتی ہے مگر ...
ایڈیٹر کی پسند -
نقاب:سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
نقاب اوڑھنے سے خواتین سورج کے تابکاری اثرات سے محفوظ
ایڈیٹر کی پسند -
حاکمِ دبئی کے ساتھ خاتون کی ''فوٹو بم '' سیلفی کی خوب تشہیر
ارباب اقتدار کی کوئی غیر معمولی ادا اکثر خبر بن جاتی ہے اور بعض اوقات تو یک دم بڑی ...
ایڈیٹر کی پسند