لیبیا میں تباہ کن طوفان کی وجہ سے ہرطرف موت کا ننگا ناچ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسے بھیانک مناظر ہیں کہ انہیں دیکھ کرلوگوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں امدادی کارکنوں کو ایک شیرخوار کی لاش نکالتے اور اس کے والد کے حوالے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شیرخوار کا والد اپنے لخت جگرکا لاشہ دیکھ کرآہ وبکاہ کرنے لگا اور صدمے سے نڈھال ہوگیا۔
مکان کے ملبے تلے دبے بچے کو بچانے کی کوشش کے دوران سب اس کے زندہ ہونے کی امید لگائے بیٹھےتھے مگر بچہ دم توڑ چکا تھا۔
مشرقی لیبیا کے شہروں میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں درنہ شہر میں ہوئیں جہاں پر امدادی کارکنوں کو ملبہ ہٹانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ درنہ شہر میں تقریباً 100,000 افراد رہائش پذیر تھے۔ تباہ کن اور طوفانی سیلابی ریلے سے شہر کا بیشتر حصہ تباہ ہوگیا۔
-
لیبیا سمندری طوفان، 4 بڑی تیل کی بندرگاہیں بند ہونے کے بعد کھل گئیں
لیبیا میں تیل کی چار بڑی بندرگاہیں ہفتے کے روز بند ہونے کے بعد دوبارہ کھول دی ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں سمندری طوفان سے درنہ شہر کا ایک چوتھائی حصہ ملیامیٹ، 5300 سے زائد ہلاکتیں
طاقتور طوفان دانیال کے بعد تقریباً چھ ہزار افراد ہلاک اور دس ہزار سے زائد لاپتا ہو ...
بين الاقوامى -
امدادی سامان درنہ پہنچنا شروع، امریکہ سے امداد کے لیے رقم کی فراہمی
امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز کہا ہے کہ ان کے ملک نے امداد اور بحالی کا کام ...
بين الاقوامى