شام میں صدر بشار الاسد کی جائے پیدائش کے قریب بحیرہ روم کے ساحلی شہر طرطوس پر اسرائیل نے فضائی حملہ کردیا۔ حملہ میں دو شامی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔
شامی میڈیا نے حملہ کی اطلاع دیتے ہوئے ان مخصوص مقامات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں جن پر بمباری کی گئی۔
شامی عرب خبر رساں ایجنسی نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی دشمن نے بحیرہ روم کی سمت سے میزائل برسائے اور طرطوس میں ہماری فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل نے گزشتہ چند سالوں میں شام میں اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں۔ تاہم زیادہ تر ساحلی صوبوں پر بمباری سے گریز کیا گیا ہے ۔ ان علاقوں میں روس کے اہم فوجی اثاثے موجود ہیں۔