سیکڑوں آباد کاروں کے داخلے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے بدھ کے روز نابلس شہر پر دھاوا بول دیا۔
دھاوے کی کارروائی
عینی شاہدین نے وضاحت کی کہ اسرائیلی فوجی درجنوں فوجی گاڑیوں کے ساتھ شہر میں داخل ہوئے۔ یہ شہر کے مشرق میں مذہبی رسومات کے مقصد سے سینکڑوں آباد کاروں کے لیے ایک منصوبہ بند دھاوے کی کارروائی کا حصہ ہے۔
اندلاع مواجهات عنيفة بين عشرات الشبان الفلسطينيين وقوات إسرائيلية شرق مدينة #نابلس خلال اقتحام القوات المدينة تمهيداً لدخول مستوطنين للصلاة في مقام قبر يوسف#العربية pic.twitter.com/K04zrrt8el
— العربية (@AlArabiya) October 4, 2023
ان کا کہنا تھا کہ طوفانی دھاوے کا مرکز شہر کے مشرقی حصے میں فلسطینیوں کو روکنا تھا۔ قابض فوج کے دھاوے کے بعد نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
نابلس میں ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ ایک شہری سر میں گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگیا جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے 70 فلسطینی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہودی ہفتے سے مذہبی رسومات منا رہے ہیں۔ ان رسومات کی ادائی کے دوران اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے نابلس اور دوسرے مقامات پر دھاوے بولے اور آباد کاروں کے گروپوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی ہے۔