فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیل نے یورپی ملکوں سے فضائی کمک منگوانا شروع کر دی

یورپی ملکوں سے اپنی ،،ریزرو فورس،، لانے کے لئے طیارے بھیج دئیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ میں پہلے روز سے جاری مشکلات کے پیش نظر یورپی ملکوں میں موجوداپنے سابقائر فورسپائلٹوں اوردیگر اہلکاروں واپس لانے کوششیں شروع کردی ہیں۔ اس امر کا اعلان اسرائیلی فضائیہ کئ طرف سے کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے ائر فورس نے منگل کے روز یورپی ملکوں کو طیارے بھیجے ہیں تاکہ وہاں موجود اپنے سابقین کو ریزرو فوجیوں کے طور پا واپس لا سکیں۔ اعلان میں کہا گیا ہے اس طرح سینکڑوں ریزرو فوجیوں کو لایا جائے گا۔

بن گوریون ہوائی اڈے سے
بن گوریون ہوائی اڈے سے

ان ریزروز کو غزہ پر حملوں اور بمباری کے لئے بروئے کار لایا جائے گا۔

ایک سوشل میڈیا پر فوج کی طرف سے ای کوشش کو ایک ہرکولیس پلان کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی بات ہے کہ کوئی ملک جنگ کے محض تیسرے روز دوسروں ملکوں سے علانیہ طور پر اپنی لئے کمک منگوانے پر مجبور ہو گیا ہے۔



اس امر کا کوئی ذکر نہیں کہ ان بھجوائے گئے اسرائیلی طیاروں میں یورپی ملک کی ائر فورس کے اہلکار بھی مدد کے لئے بلائے جارہے ہیں۔ نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یورپ کے کن ملکوں سے اسرائیلی فضائیہ کے ریزرو میں موجود اہلکاروں کو لانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں