غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری یوسف ابو الریش نے آج بدھ کو کہا ہے کہ پٹی میں تمام ہسپتالوں کے بستر بھر گئے ہیں۔
صور مباشرة لقصف إسرائيلي عنيف تتعرض له #غزة وأعمدة الدخان تتصاعد بكثافة في سماء القطاع#العربية pic.twitter.com/uDcqKzrJ4V
— العربية (@AlArabiya) October 11, 2023
ابو الریش نے فیس بک پر وزارت کی طرف سے شائع ہونے والے بیانات میں مزید کہا کہ ادویات اور طبی سامان بھی کم ہو رہا ہے"۔
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 1,055 ہو گئی ہے اور 5,148 زخمی ہوئے ہیں۔
صور مباشرة لآثار الدمار الكبير الذي خلفته الغارات الإسرائيلية على قطاع #غزة #العربية pic.twitter.com/SC2Jufo51z
— العربية (@AlArabiya) October 11, 2023
دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں سے کم از کم 60 فیصد خواتین اور بچے تھے۔
وزارت صحت نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ "غزہ میں کم از کم 60 فیصد متاثرین خواتین اور بچے ہیں۔ منگل کو غزہ کی پٹی پر سینکڑوں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔
غزہ میں سرکاری انفارمیشن آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے اے ایف پی کو بتایا کہ بمباری صبح تک جاری رہی جس میں درجنوں رہائشی عمارتوں، فیکٹریوں، مساجد اور دکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے رات بھر حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 950 شہری شہید دیگر 5000 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
سلامہ معروف نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو انسانی المیے کا سامنا ہے۔ ایندھن کی کمی کی وجہ سے پاور پلانٹ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔ زندگی کی تمام بنیادی خدمات کی فراہمی جاری رکھنا ناممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام حکومت نے عالمی برادری اور انسانی اور امدادی تنظیموں سے انتہائی ہنگامی اپیل کی ہے تاکہ انسانی المیے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔