سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ فلسطین میں ہونے والے المناک واقعات جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔
مصر میں امن سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کے لیے محفوظ انسانی راہداریوں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے کا پابند بنائے۔
السعودية تطالب بتحرك عاجل لوقف إطلاق النار في غزة https://t.co/jGt4YIIbjG
— العربية (@AlArabiya) October 21, 2023
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ"ہمیں امید ہے کہ یہ سربراہ اجلاس اس بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے عالمی برادری کی طرف سے فیصلہ کن کارروائی میں حصہ ڈالے گا۔ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر ایک اسٹریٹجک آپشن کے طور پر ان کے بنیادی حقوق کے حصول کی حمایت جاری رکھیں گے۔
سعودی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ "ہم سلامتی کونسل کی جانب سے بحران پر اب تک کوئی موقف اختیار کرنے میں ناکامی پر سخت مایوس ہیں۔
السعودية تطالب بتحرك عاجل لوقف إطلاق النار في غزة https://t.co/jGt4YIIbjG
— العربية (@AlArabiya) October 21, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی جانب سے محاصرہ ختم کرنے اور فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالے اور بے گناہ جانوں کا مزید ضیاع بند کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ "ہم غزہ کی پٹی میں جو خطرناک پیش رفت دیکھ رہے ہیں اس کے بارے میں علاقائی اور بین الاقوامی رابطہ اور مشاورت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے مصری صدر السیسی اور حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
وزير الخارجية السعودي: يجب الوقف الفوري للتصعيد العسكري في #غزة#العربية pic.twitter.com/wa6voQlGz8
— العربية (@AlArabiya) October 21, 2023
غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 4,385 فلسطینی شہری شہید اور 13,651 زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 1,756 بچے اور 976 خواتین شامل ہیں۔
-
اعلیٰ امریکی سفارت کار کا اپنے عملے پر شرقِ اوسط کے بحران کے اثر کا اعتراف
سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے اسرائیل-حماس جنگ کے اس جذباتی اثر کو تسلیم کیا ...
بين الاقوامى -
عرب کیڈٹس کا نیا دستہ پاکستان ملٹری اکیڈمی سے فارغ التحصیل
فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ عراق، فلسطین، قطر اور یمن کے کیڈٹس کا ایک تازہ دستہ ...
پاكستان -
اسرائیل کی اپنے شہریوں سے فوراً مصر، اردن چھوڑنے کی اپیل
مصر کے لیے سفری ہدایات بھی جاری، سفری انتباہات کو 4 کی سطح تک بڑھا دیا
مشرق وسطی