فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ عراق، فلسطین، قطر اور یمن کے کیڈٹس کا ایک تازہ دستہ ہفتے کے روز پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) سے گریجویشن کرنے والوں میں شامل تھا۔
کاکول، ایبٹ آباد میں پی ایم اے پاکستان آرمی کیڈٹس اور دوست ممالک بشمول سعودی عرب، شرقِ اوسط اور دنیا کے دیگر ممالک سے بھرتی ہونے والوں کو ابتدائی تربیت فراہم کرتی ہے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاکستان کے چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی جبکہ سری لنکن آرمی کے کمانڈر جنرل ایچ ایل وی ایم لیاناگے نے بطور مہمانِ اعزازی تقریب میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 148ویں پی ایم اے لانگ کورس، 67ویں انٹیگریٹڈ کورس، 35ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
"عراق، مالدیپ، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے کیڈٹس بھی گریجویٹس میں شامل تھے۔"
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اشرف نے پریڈ کا جائزہ لیا اور ممتاز کیڈٹس کو ایوارڈز پیش کیے۔
پاکستان اور شرقِ اوسط کے ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ فریقین نے اکثر مشترکہ فوجی ڈرل اور مشقیں کی ہیں جن میں ان کی مسلح افواج شامل ہوتی ہیں۔
-
پاکستان کے نواز شریف کی جلاوطنی اور پھر وطن واپسی کی وجہ بننے والے واقعات
پاکستان کے تین بار وزیرِ اعظم رہنے والے نواز شریف کے وکیل اور پارٹی نے کہا ہے کہ ...
پاكستان -
پاکستان کے نگران وزیرِ اعظم کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ
عالمی برادری پر اسرائیل کے غزہ میں قتل عام کو روکنے میں موثر کردار ادا کرنے پر زور
پاكستان -
سعودی عرب، یواےای سمیت 14 ممالک کے شرکاء کے ساتھ پاکستان میں فضائی جنگی مشقیں جاری
پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جمعرات کو ملک کے ایک ...
پاكستان