اسرائیلی فوج نےزمینی حملہ کیا توغزہ کواس کاقبرستان بنادیں گے:پاسداران انقلاب کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے دھمکی دی ہےکہ اگر اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ کیا تو غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔

ایرانی عسکری عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ جنگ کی وجہ سےمشرق وسطیٰ ایک نئے بحران کے دھانے پر ہے۔

جمعرات کو پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے اسرائیلی فوج کو غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو "اسرائیلی فوج کو وہیں دفن کر دیا جائے گا"۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں "امریکی اس آگ سے جل جائیں گے"۔

ایرانی وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے

یہ دھمکیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج کے اوائل میں نیویارک پہنچے ہیں تاکہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے بحران کے تناظر میں بین الاقوامی سطح پر مشاورت کرکے اس کا سفارتی حل نکال سکیں۔

پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے بھی چند روز قبل دھمکی دی تھی کہ "ضرورت پڑنے پر حیفا پر میزائل داغیں گے"۔ انہوں نے اس وقت فلسطینی دھڑوں اور خطے میں ایرانی حمایت یافتہ دیگر فوجی گروپوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ "اگر اسرائیل غزہ پر حملہ کرتا ہے تو مزاحمت کا محور جواب دے گا"۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی کا منظر
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی کا منظر

ایرانی وزیر خارجہ نے گذشتہ ہفتے تجویز دی تھی کہ "اگر امریکا اور اسرائیل غزہ میں نسل کشی بند نہیں کرتے توکچھ بھی ممکن ہے، ہمارے پاس تمام آپشن کھلے ہیں "۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ خطہ " بارود کا ڈھیر بن چکا ہے اور کسی بھی غلط حساب کتاب کے سنگین نتائج ہوں گے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں