فلسطینیوں کی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے چار سینما ڈیز منانے کا آغاز
ابو ظہبی میں 26 سے 29 اکتوبر کے دوران یہ 4 روزہ پروگرام جاری رہے گا
ابوظہبی میں فلسطینی شہریوں اور فلسطین کی آواز کو بلند کرنے کے لیے 'فلسطین سینما ڈیز' منانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس دوران 26 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک فلسطین سے متعلق فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
اس امر کا اعلان ابو ظہبی کے آرٹس کیمپس 421 کے زیر اہتمام کیا گیا ہے۔ امارات ہلال احمر کی طرف سے فلسطینیوں کی مدد کے لیے 'تراحم برائے غزہ ' کے تحت چار دنوں میں ہونےوالی تمام آمدنی غزہ کے بمباری کی زد میں شہریوں کو بھیجی جائے گی۔
آرٹس کیمپس 421 کی طرف سے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا گیا ہے ' ہم 421 آرٹس کیمپس غزہ میں جاری المناک بحران سے سخت رنجیدہ ہیں۔
ایک ثقافتی ادارے کے طور ہم اپنے فن کے ذریعے سماجی تبدیلی کے لیے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں غزہ میں اس وقت فلسطینیوں کی آوازوں کو آگے بڑھانا بہت اہم ہے۔
ہم اپنی کمیونٹی کے لوگوں کو چار روزہ پروگرام کے دوران فلسطین کے بارے میں فلموں اور کہانیوں سے فلسطین کی شناخت اور ورثے کو سامنے لائیں گے۔
اس موقع پر آرٹس کیمپس ان تمام عطیات کو بھی قبول کرے گا جو صبح دس بجے سے رات نوبجے تک چاروں دنوں میں غزہ کے لیے پیش کی جائیں گی۔ ان عطیات میں خوراک کے ڈبے، صحت سے متعلق اشیا ، بچوں کے لباس اور کھلونے اور خواتین کے استعمال کی اشیا شامل ہو سکتی ہیں۔
-
غزہ میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں قابل مذمت ہیں
حق دفاع یہ نہیں کہ غزہ کے لوگوں کے حقوق نظر انداز کیے جائیں ۔ وزرائے خارجہ کا ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کے سابق سفیر نے فلسطینیوں کو 'خوفناک، غیر انسانی جانور' قرار دیا
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں شہری آبادی کو اجتماعی سزا دینے کے بارے میں سوال ...
مشرق وسطی -
’شدید زخمی فلسطینی ماں نے دم توڑنے سے قبل بچے کو جنم دیتے وقت کیا سوچا ہو گا‘
غزہ کی شدید زخمی خاتون جس نے اپنی موت سے پہلے بچے کو جنم دیا
مشرق وسطی