گذشتہ روز اسرائیل کے ایک شدت پسند وزیر کی طرف سے غزہ کی پٹی پر ایٹمی حملے کی حمایت کے بعد ایک اسرائیلی فوجی افسر کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے ’غزہ لبنان اور سارا ملک ہمارا‘ کا نعرہ لگاتے سنا جا سکتا ہے۔
یہ فوجی ایک ’ربی‘ ہے جو فوج میں مذہبی امور کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اسے فوجیوں سے خطاب کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ غزہ اور لبنان کو اسرائیل کا حصہ قرار دینے کا دعویٰ کرتا ہے۔
تاہم اس کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
نہال بریگیڈ کے تربیتی اڈے کے ربی امیچائی فریڈمین کے ان الفاظ کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیا گیا ہے۔ اس نے فوجیوں کے ایک گروپ سے پرجوش انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے ملک کی افواج غزہ کے تمام فلسطینیوں کو تباہ کردیں گی‘‘۔
انہوں نے محصور فلسطینی پٹی پر پرتشدد اسرائیلی بمباری پر فخر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ ہماری صفوں میں کوئی ہلاک، کوئی یرغمالی اور کوئی زخمی نہیں ہوا، یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار مہینہ ہو سکتا ہے‘‘۔
"سارا ملک ہمارا ہے"
اس نے پرجوش انداز میں چیختے ہوئے مزید کہا کہ "پورا ملک ہمارا ہے... غزہ اور لبنان بھی ہمارے ہیں"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "پوری ارض موعود ہماری ہے۔ ہم اس پر دوبارہ واپس جائیں گے!۔ ہم پھر گوش قطیف (غزہ میں سابقہ آبادکاری بلاک جسے 2005 میں خالی کیا گیا تھا) میں واپس جائیں گے‘‘۔
اسرائیلی فوجی کے ساتھ سپاہی نعرے لگا رہے تھے۔ "یہ سب ہمارا ہے۔"
And now with English subtitles, thanks to @maozinon
— Tami Yakira (@tami_yakira) November 5, 2023
“...the land is OURS. The whole country! All of it! Including Gaza! Including Lebanon! The whole promised land!”
We - the people seeking life and peace - are hostages trapped between Hamas and these extremists. HELP pic.twitter.com/pqYiMC76PG
اسرائیلی فوجی اہلکار نے دعویٰ کیاکہ "اسرائیل حماس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا اور اپنے دشمنوں کو تباہ کر دے گا۔ ہم ان سب کو تباہ کر دیں گے"۔
دوسری جانب فوج نے ویڈیو کلپ کے ذریعے اٹھنے والی تنقید کی لہر کے بعد ایک بیان میں فوجی اہلکار کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔ اخبار ہارٹز کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل بیان ہماری فوجی اقدار کے مطابق نہیں۔
-
’آپ نے چھوڑا ہی کیا جس پرایٹم بم گرانا ہے‘‘؟ غزہ کے باشندوں کا اسرائیلی وزیر کو جواب
"ہم پر ہر روز جوہری ہتھیاروں سے بمباری کی جاتی ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں چھوڑا ہی کیا ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کا آباد کاروں کو مسلح کرنے پر زور مگر امریکا تذبذب کا شکار
غزہ میں جنگ کے بعد سے چار ہفتوں میں مغربی کنارے کی حالت بہتر نہیں ہے بلکہ وہاں ...
مشرق وسطی -
خبردار اسرائیل پر حملے سے باز رہیں: واشنگٹن کا ایران اور حزب اللہ کو پیغام
غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی لڑائی کی ...
بين الاقوامى