سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد اور ریاض کے درمیان سائبر سکیورٹی کے میدان میں معاہدات اور تعاون میں فروغ کے لیے مل کر آگے بڑھ سکیں گے۔
وہ سعودی عرب میں اختتام پذیر ہونے والے تیسرے سائبر سکیورٹی فورم کے اختتام پذیر ہونے کے بعد بات کر رہے تھے۔
ریاض میں یکم اور دو نومبر کو منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں سائیبر سکیورٹی سے متعلق پاکستان کی متعدد کمپنیوں نے شرکت کی۔
کانفرنس 'چارٹنگ شئیرڈ پرائرٹیز ان سائیبر سپس' کی تھیم کے تحت چیلنجوں کو سمجھنے اور ان کے حل کے لیے تیار کیے گئے موضوعات پر ایک سو بیس ملکوں کے ایک سو پچاس مقررین اور ماہرین نے شرکت کی۔
کانفرنس کی میزبانی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی اور سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے مشترکہ طور پر کی۔ کانفرنس کے 35 سیشنز میں سائبر سکیورٹی سے متعلق سروسز دینے والی دنیا بھر کی کمپنیوں کے سربراہان اور سینئیر حکام نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا ' میں خوش ہوں پاکستان کے سائبر سکیورٹی لیڈرز اور سائبر سکیورٹی پروفیشنلز نے اس اہم تقریب میں شرکت کی ہے۔ ' قوی امید ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر سکیورٹی کے میدان میں مضبوط پارٹنر بن کر سامنے آئیں گے۔ '
'یہ موقع جو اس تقریب کے حوالے سے ملا ہے، یہ ایک اہم پلیٹ فارم بن کر سامنے آیا ہے۔ اس کی وجہ سے سائبر سکیورٹی کے بین الاقوامی ماہرین اور فیصلہ سازوں کو باہم قریب آنے کا موقع ملا۔ ایک دوسرے کے تجربات سے آگاہی ملی اور کہاں کس کے لیے کیا موقع ہیں ان کی نشاندہی کی جا سکی۔ '
-
سعودی عرب نے غیر ملکی لاء فرموں کو کام کرنے کی اجازت دے دی
سعودی عرب کی حکومت نے کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ...
بين الاقوامى -
پیرس میں "سعودی ثقافتی نمائش"، زائرین "مخطوطات" دیکھ کر حیران
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں "سعودی ثقافتی نمائش" میں مخطوطات کے پویلین میں سعودی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے ہمیں 500 ملین ڈالر کی امداد دی:عالمی زرعی ترقیاتی فنڈ
انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (IFAD) نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب تمام ...
مشرق وسطی