حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے منگل کے روز غزہ کی پٹی کے کچھ حصوں میں گھسنے والی متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے غزہ میں الشطی کیمپ اور بیت حنون کے مضافات میں 15 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بریگیڈز نے کل منگل کی صبح اعلان کیا تھا کہ انہوں نے "الیاسین 105" گولوں سے الشاطی کیمپ (غزہ شہر کے مغرب) کے مضافات میں 3 اسرائیلی ٹینک، ایک فوجی کیریئر اور ایک بلڈوزر کو تباہ کر دیا ہے۔
بعد میں ایک بیان میں اس نے کہا کہ اس نے الشاطی کیمپ کے مضافات میں دو اسرائیلی ٹینکوں کو دو "الیاسین 105" گولوں سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
سوموار کے روزالقسام بریگیڈز نے 48 گھنٹوں کے اندر 27 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو جزوی یا مکمل طور پر تباہ کرنے کا اعلان کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ کل منگل کو الشاطی کیمپ کے مضافات میں فلسطینی دھڑوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
ایک عینی شاہد نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "فلسطینی مسلح گروپ کمک کے ساتھ الشاطی کیمپ پہنچے جہاں علاقے میں اسرائیلی دراندازی کا مقابلہ کیا گیا"۔
صور مباشرة لتمركز دبابات إسرائيلية عند حدود قطاع غزة #العربية pic.twitter.com/l07BZCNEAu
— العربية (@AlArabiya) November 7, 2023
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کہا ہے کہ اس نے سوموار کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کے ایک فوجی مرکزکا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اسے ٹینک شکن لانچرز، میزائل، مختلف ہتھیار اور انٹیلی جنس مواد ملا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس مقام کی صحیح جگہ نہیں بتائی۔ حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
اس تناظر میں اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں اشارہ دیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی دھڑوں کے ارکان کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔
گزشتہ 27 اکتوبر سے اسرائیلی فوج اور القسام بریگیڈ کے جنگجوؤں کے درمیان زمینی لڑائی اور براہ راست فوجی تصادم کا دائرہ شمالی غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں میں وسیع ہو گیا ہے۔