اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے کہا ہے انہیں یہودی آباد کاروں پر تنقید پر سخت غصہ ہے۔
اسرائیلی وزیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت کی طرف سے آباد کاروں میں بڑے پیمانے پر اسلحہ تقسیم کیا جا رہا ہے۔
فلسطینیوں کے وجدان میں آباد کاروں کو فراہم کردہ اسلحہ پوری قوت کے ساتھ موجود ہے۔
’ایکس‘پلیٹ فارم پراپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پوسٹ میں انتہائی دائیں بازو کے وزیر نے جمعرات کو اپنے شہریوں کے خلاف لگائے گئے "الزامات" پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ "آبادی کاروں کے تشدد پر اندرونی اور بیرونی تنقید کو عوامی گفتگو سے مکمل طور پر غائب ہونا چاہیے"۔
تصویر اور تبصرہ
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ہر کوئی جانتا ہے کہ یوش میں کون پرتشدد کارروائیاں کر رہا ہے"۔ انہوں نے ساتھ ہی ایک ٹوٹی ہوئی کار کی کھڑکی کی تصویر شائع کی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سامریہ کی بستی نے گذشتہ رات ایک نئے حملے کا مشاہدہ کیا جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے۔
הביקורת מבית ומחוץ על "אלימות מתיישבים" צריכה להיעלם לחלוטין מהשיח הציבורי. הגיע הזמן לשנות את הקונספציה גם לגבי זה. כולם יודעים מי בדיוק מתנהג באלימות ביו"ש, רק הלילה עוד פיגוע בשומרון. מתפלל ושולח איחולי החלמה מהירה לפצועים שנפגעו אך ורק בגלל היותם יהודים.
— איתמר בן גביר (@itamarbengvir) November 9, 2023
שמות הפצועים… pic.twitter.com/CNo2S43eA3
اس سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم نے فلسطینیوں پر تشدد کرنے والے آباد کاروں کے خلاف براہ راست الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
العربیہ اورالحدث کے نامہ نگار نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ رد عمل اس وقت سامنے آیا ہے جب مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر آباد کاروں کے حملے جاری ہیں۔
بہت سے مغربی ممالک نے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے تشدد اور خلاف ورزیوں کے دوران مغربی کنارے اور اسرائیل کے اندر دیگر علاقوں کی صورت حال کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی فورسز کی طرف سے مغربی کنارے کے قصبوں میں روزانہ چھاپوں کے ساتھ ساتھ گرفتاریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
7 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں زیر حراست فلسطینیوں کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ گئی ہے.
-
اسرائیلی بمباری سے تقریباً ایک ماہ کے دوران 41 صحافی جاں بحق
50 دفاتر جزوی یا مکمل تباہ، ہر روز اوسطاً ایک سے زیادہ صحافیوں کی ہلاکت جاری، 'آر ...
مشرق وسطی -
حماس کےہاتھوں یرغمال امریکی-اسرائیلی فوجی کےوالدین مدد کےلیےبائیڈن کی طرف دیکھتےہیں
ایک دوہری قومیت والے امریکی اسرائیلی فوجی عمر نیوٹرا کے والدین اپنے بیٹے کو گھر ...
بين الاقوامى