غزہ کی پٹی پرحماس اور اسرائیل کے درمیان چھڑنے والی لڑائی کے بعد انٹرنیٹ پر جعلی ویڈیوز ، تصاویر اور جنگی مناظر کی بھرمار ہے۔
حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان 27 اکتوبر سے شمالی غزہ کی پٹی میں پرتشدد زمینی لڑائیاں ہو رہی ہیں۔ کئی ہفتوں کی مسلسل بمباری کے بعد سوشل میڈیا پر ایک کلپ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس میں دکھائے گئے فوجی امریکی میرینز کے اہلکار ہیں جنہیں حماس نے یرغمال بنا لیا ہے۔ مگر یہ حقیقت نہیں۔
سوشل میڈیا پر دسیوں ہزار شیئرز حاصل کرنے والی اس ویڈیو میں کئی فوجیوں کو دکھایا گیا ہے جو ایک سرنگ کےاندرنظر آتے ہیں۔
’اے ایف پی‘ کے مطابق کلپ کے ناشرین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ قیدی 11/1/2023 کو یرغمال بنائے گئے تھے اور یہ امریکی میرینز ہیں"۔
تاہم اس ویڈیو کا غزہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کو سرچ کرنے سے پتا چلا کہ اس ویڈیو کا امریکی فوجیوں اور حماس سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ کلپ 14 اکتوبر 2023 کو یعنی غزہ میں زمینی آپریشن شروع ہونے سے پہلے X ویب سائٹ (سابقہ ٹویٹر) پر ایک اکاؤنٹ پر نشر کیا گیا تھا۔
A whole trench surrendered to the AFU in the Zaporizhzhia direction pic.twitter.com/FhPcbkONs4
— NOELREPORTS 🇪🇺 🇺🇦 (@NOELreports) October 14, 2023
ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ اس میں گرفتار روسی فوجیوں کو یوکرین کی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بعد دکھایا گیا ہے۔
یہ کلپ ایک ٹیلیگرام چینل پر بھی پوسٹ کیا گیا تھا جس میں ان روسی فوجیوں کے نام اور بٹالین کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اچانک حملہ کیا تھا۔ غزہ سے سرحد پار کیےگئے اس حملے میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ حماس کے جنگجوؤں نے 240 کو افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔
اس کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری اور 27 اکتوبر کو زمینی کارروائی شروع کی۔ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 10,569 فلسطینی شہید اور 26,475 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
-
اسرائیلی بمباری سے تقریباً ایک ماہ کے دوران 41 صحافی جاں بحق
50 دفاتر جزوی یا مکمل تباہ، ہر روز اوسطاً ایک سے زیادہ صحافیوں کی ہلاکت جاری، 'آر ...
مشرق وسطی -
"آباد کاروں پر تنقید نہ کریں"! اسرائیلی وزیرسخت برہم
اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے کہا ہے انہیں یہودی آباد کاروں پر ...
مشرق وسطی