اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی کمی سے صفائی کے مسائل جنم لے چکے ہیں ، اب خطرہ ہے کہ بیماریوں کا ایک بڑا طوفان آنے کے لیے فضا سازگار ہے۔
یونیسیف اقوام متحدہ کی طرف سے بچوں کے امور کو دیکھنے والا ادارہ ہے۔ اس کے مطابق 'اسرائیلی فوج کے مسلسل محاصرے کی وجہ سے غزہ میں ایندھن کی ترسیل ممکن نہیں ہے اس لیے وباؤں کے پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے۔ کیونکہ ایندھن کے بغیر سینیٹیشن کا کام ممکن نہیں رہا ہے ۔ اس لیے بموں کے ہر وقت خطروں کے ساتھ ساتھ بیماریوں کے پھیلاؤ کے لیے انتہائی سازگار ماحول کو دیکھ رہے ہیں۔ '
یونیسیف کے مطابق ' المیے کے طوفان کے لیے یہ صورت حال بہترین اور انتہائی مدد گار ہے۔ ' اس سے سب سے زیادہ خطرہ بچوں کو ہو سکتا ہے۔
یونیسیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر کے مطابق 'اس وقت غزہ میں پانی کی شدید قلت کے حالات ہیں۔ انتہائی گنجان آبادی کے اس شہر میں پانی کی قلت کے باعث فضلے کو تلف کرنے کے علاوہ بمباری سے شدید تباہی کی وجہ سے آبادی کے لیے اب لیٹرینیں ناقابل قبول حد تک کم رہ گئی ہیں۔ گویا لیٹرینیں اب اس تباہ شدہ شہر میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ حتیٰ کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہاتھ تک دھونے کی سہولت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ '
قاہرہ سے ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے ایلڈر نے کہا ' خطرہ ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ، کیونکہ بمباری نے 8 لاکھ بچوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کر دیا ہے۔'
ان کا مزید کہنا تھا 'اگر غزہ میں پانی کی دستیابی اور سینیٹیشن کی صورت حال اسی طرح رہی تو بچوں کا بیماریوں میں جلدی مبتلا ہونا غیر معمولی بات نہیں ہو گی۔ جس کے نتیجے میں بچوں کی اموات کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔ '
-
’اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کی جائے‘، سعودی ولی عہد کا برکس اجلاس سے خطاب
’سعودی عرب 1967 کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک سنجیدہ اور جامع ...
بين الاقوامى -
غزہ میں دس ہزاراسرائیلی فوجیوں کے درمیان کئی بار فرینڈلی فائرنگ کا انکشاف
فوجیوں میں 'کوآرڈینینشن ' کمزور، ٹینکوں کی اندھی فائرنگ فرینڈلی فائر کا باعث
مشرق وسطی -
اسرائیلی مغوی فوجیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔ قطر
مغویوں کی رہائی کے لیے پرامید ، انسانی بنیادوں پر جنگ بندی بھی لازمی ہے۔ قطری ...
مشرق وسطی