فلسطین اسرائیل تنازع

سعودی عرب غزہ کے فلسطینیوں کو 150 ملین ریال مالیت کا ریلیف فراہم کریگا

شاہ سلمان ریلیف سنٹر کے اقوام متحدہ کے ساتھ چار مختلف معاہدوں پر دستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے ساتھ 150 ملین سعودی ریال مالیت کے چار مختلف معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے یہ دستخط شاہ سلمان ریلیف سنٹر کے نگران اور شاہی عدالت کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الربیع نے کیے ہیں۔

چاروں معاہدے غزہ میں فلسطینیوں کے ریلیف کے سلسلے میں جمعرات کے روز کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی طرف سے اس معاہدے پر دستخط ' اونروا' عالمی اداہ صحت ، صلیب احمر اور عالمی خوراک پروگرام کے اداروں نے کیے ہیں۔

یہ ساری امداد شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی طرف بین الاقوامی سطح پر انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں کے توسط سے فراہم کی جائے گی، تاکہ غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کو پہنچائی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں