شاہ سلمان ریلیف سینٹرغزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے لیے سمندری اور فضائی راستے سے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہے۔ مرکز کے ترجمان نے غزہ میں خوراک اور طبی امداد پر مشتمل 11 ٹرکوں کے غزہ میں داخلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 19 مال بردار طیارہ امدادی سامان کے ساتھ کل مصر کے شہر العریش کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا ہے۔
شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے ’العربیہ‘ کو دیے گیے انٹرویو کہا کہ امدادی جہاز میں طبی سامان، محلول، خوراک، بچوں کے لیے دودھ اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں"۔
"أدخلنا 11 شاحنة تضم مساعدات غذائية وطبية إلى #غزة"...مركز الملك سلمان للإغاثة لـ #العربية: سنرسل اليوم جسرا بحريا بـ890 طنا من المساعدات إلى القطاع
— العربية (@AlArabiya) November 25, 2023
#فلسطين pic.twitter.com/fN4wFVE1cZ
اس کے علاوہ انہوں نے وضاحت کی کہ زمینی پل سے بہت بڑی مقدارمیں امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ اس میں 350 ٹرک شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا چیلنج ٹرکوں کوغزہ داخلے کی اجازت دینے کے لیے کراسنگ کو کھولنا ہے۔
مركز الملك سلمان للإغاثة يسير ثاني سفينة عبر الجسر البحري الإغاثي لدعم قطاع غزة تحمل 890 طنًا من المساعدات#العربية pic.twitter.com/RbOLCusXn0
— العربية (@AlArabiya) November 25, 2023
شاہ سلمان ریلیف مرکز نے فلسطینی علاقے غزہ میں امداد کے لیے دوسرا بحری جہاز امدادی سامان کے ساتھ روانہ کیا ہے جس میں 890 ٹن طبی سامان، خوراک اور پناہ گاہوں کی امداد کے 58 کنٹینرز لدے ہوئے تھے۔
مغادرة الطائرة الإغاثية السعودية التاسعة عشرة لإغاثة الشعب الفلسطيني، تحمل على متنها مساعدات إغاثية متنوعة شملت مواد غذائية وإيوائية بوزن إجمالي يبلغ 39 طنًا، تمهيدا لنقلها إلى المتضررين داخل قطاع #غزة#الحملة_السعودية_لإغاثة_فلسطين pic.twitter.com/uBSckv2LpS
— مركز الملك سلمان للإغاثة (@KSRelief) November 25, 2023
اس حوالے سے جدہ اسلامک پورٹ نے العربیہ کے نامہ نگارکو بتایا کہ سعودی عرب ایک بہت بڑا امدادی جہاز غزہ بھیج رہا ہے۔ اس کا سامان 30 امدادی جہازوں کے برابر ہے اور اس جہاز کی لمبائی 362 میٹر ہے۔"