اسرائیل نے الزام عاہد کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے لیے غزہ میں قائم کیے گئے ایک علاقے سے بھی راکٹ داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ الزام جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔
بے گھر ہو کر بے سرو سامانی میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے فلسطینی عوام بھی اسرائیل کی طرف سے یہ الزمات لگائے جانے کے بعد بے گھر فلسطینیوں کے ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی زد میں آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والے اس نئے الزام کے مطابق رفح کے نزدیک المواسی زون میں پناہ گزینوں کے لیے قائم زون سے جمعرات کے روز راکٹ بازی کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند اس طرح پناہ گزینوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے ہزاروں فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے رفح راہداری سے جڑے رفح شہر میں ہزاروں فلسطینیوں کے دھکیلے جانے کی اطلاعات پہلے سامنے آچکی ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس طرح کے بہانوں کی بنیاد پر المواسی میں بھی کارروائی کر کے اسرائیلی فوج یہاں مقیم پناہ گزینوں کو آگے رفح کی طرف دھکیل دے۔ جیسا کہ مصر کی طرف سے پہلے ہی اس بارے میں خدشات ظاہر کیے جا چکے ہیں۔
-
غزہ کے لیے امداد کی اشد ضرورت ہے ۔ مصر
مصر غزہ امداد کی غیر معمولی ضروریات کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ امداد فراہمی کے لیے ...
مشرق وسطی -
غزہ: سرنگوں کو پانی میں ڈبونے کے بعد ان میں موجود لوگوں کا کیا انجام ہوگا؟
حماس اور اسرائیل کے درمیان میدان جنگ غزہ میں جنگجوؤں کی طرف سے تیار کی گئی سرنگیں ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ مہینوں میں نہیں ہفتوں میں ختم ہونی چاہیے:امریکا
اگرچہ امریکا نے ابھی تک غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا ہے لیکن امریکی ...
مشرق وسطی