اگرچہ امریکا نے ابھی تک غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا ہے لیکن امریکی حکام نے اطلاع دی ہے کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی جنگی حکومت کے عہدیداروں کو بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ چاہتی ہے کہ غزہ میں جاری لڑائی مہینوں نہیں ہفتوں کے اندر ختم ہونی چاہیے۔
ہفتوں میں جنگ کا خاتمہ
امریکی اخبار ’وال سٹریٹ جرنل‘ کے مطابق حکام نے مزید کہا کہ سب کے ہاں یہ احساس ہے کہ یہ جنگ جتنی لمبی ہوگی، یہ سب کے لیے اتنی ہی مشکل ہوتی جائے گی۔
انہوں نےکہا کہ اسرائیلی حکام نے بلنکن کو زندگی معمول پر لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا تاکہ اسرائیل کو معاشی دھچکا نہ لگے۔
تاہم انہوں نے سینیر امریکی اہلکار کو جنگ کی مدت کے بارے میں ضمانت فراہم نہیں کی۔
یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ امریکا نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں فوجی کارروائیوں کے ٹائم ٹیبل پر بات چیت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے ان سے ٹائم لائنز کے بارے میں بات کی ہے۔ میں اس بات کو شیئر نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اسرائیل نے پہلے ہی اپنے زمینی آپریشن کا نقشہ پہلے ہی بھیج دیا‘‘۔
-
برطانوی وزیرِ دفاع کا غزہ کی امداد بڑھانے کے طریقوں پر گفتگو کے لیے شرقِ اوسط کا دورہ
برطانوی وزیرِ دفاع گرانٹ شیپس کے دفتر نے جمعرات کو کہا کہ وہ انسانی امداد تیزی سے ...
بين الاقوامى -
جنوبی غزہ میں حالات ناقابل بیان حد تک خراب، مغربی کنارے میں بھی کشیدگی
غزہ میں صرف چند دنوں تک جاری رہنے والی انسانی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے مغربی ...
مشرق وسطی -
غزہ: سرنگوں کو پانی میں ڈبونے کے بعد ان میں موجود لوگوں کا کیا انجام ہوگا؟
حماس اور اسرائیل کے درمیان میدان جنگ غزہ میں جنگجوؤں کی طرف سے تیار کی گئی سرنگیں ...
مشرق وسطی