ایرانی آئل ریفائنری کے تیل ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ' ارنا ' نے رپورت کیا ہے کہ ایرانی شہر بیر جند کے نزدیک قائم آئل ریفائنری کے لیے قائم کیے گئے تیل کے ذخائر میں اتوار کے روز آگ بھڑک اٹھی۔

یہ آئل ریفائنری بیر جند کے خصوصی اکنامک زون میں قائم ہے۔ ' ارنا ' کے مطابق آگ بجھانے کی ماہر ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے بیر جند اکنامک زون روانہ کی جا چکی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ سے کئی کلومیٹر دور سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے نظر آنے لگ گئی ہے۔

فوری طور پر ریفائنری کے لیے قائم کردہ ذخائر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ تاہم اس بارے میں ممکنہ تحقیقات سے ہی حقائق سامنے آ سکیں گے۔ ابھی تک کسی متعلق وزیر یا وزارت نے بھی اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔mi

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں