غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے لیے امریکی دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جو شخص اس دباؤ کو برداشت نہیں کرسکتا وہ وزیراعظم بننے کا حق بھی نہیں رکھتا۔
العربیہ/الحدث کے مطابق انہوں نے کنیسٹ کی پارلیمانی امور ، خارجہ اور سلامتی کمیٹی کے سامنے ایک بند کمرہ خفیہ اجلاس میں کہا کہ "کوئی بھی [اسرائیلی] وزیر اعظم جو امریکی دباؤ کا مقابلہ نہیں کر سکتا اسے وزیر اعظم کے دفتر میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہے"۔
نامہ نگار نے منگل کو بتایاکہ انہوں نے اسرائیل کے پہلے وزیر اعظم ڈیوڈ بن گوریون کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ "بن گوریون ایک عظیم رہ نما تھے، لیکن آخر کار انھوں نے امریکی دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے"۔
مراسل #الحدث زياد حلبي: الخلاف بين #أميركا و #إسرائيل يكمن في رفض #نتنياهو بقاء #حماس كما أنه لا يريد السلطة الفلسطينية ولا أي شيء في #غزة pic.twitter.com/PO6QZslrm1
— ا لـحـدث (@AlHadath) December 12, 2023
اختلاف اور تناؤ
غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ چھڑنے سے پہلے ہی نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان اختلافات پائے جاتے تھے لیکن غزہ کی حالیہ جنگ نے انہیں مزید بڑھا دیا۔
واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان اس بارے میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کا مستقبل کیا ہوگا اور جنگ کے بعد غزہ میں حکومت کون سنبھالے گا۔ موجودہ اسرائیلی وزیراعظم نے اب تک فلسطینی اتھارٹی کو اقتدار سونپنے سے انکار کیا ہے۔
بائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے کہ دو ریاستی حل کا نفاذ قریب ہے، جبکہ نیتن یاہو کا خیال ہے کہ یہ حل دفن ہو چکا ہے اور ناقابل عمل ثابت ہوا ہے۔
حال ہی میں خاص طور پر غزہ میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 18,000 سے زیادہ ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ نے عارضی جنگ بندی کی حوصلہ افزائی کی اور قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے پر زور دیا، لیکن اس کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔
یاد رہے کہ واشنگٹن نے بارہا حماس کے مقابلے میں اسرائیل کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا برملا اظہار کیا ہے۔ امریکا حماس کو بدستور دہشت گرد تنظیم قراردیتا ہے۔
-
"زمین پر جہنم"، غزہ کے بدقسمت بے گھر لوگ سڑکوں پر رہنے پرمجبور
غزہ کی پٹی میں انسانی حالات اس درجے ابتر ہوچکے ہیں کہ غزہ کو دنیا میں ’جھنم‘ سے ...
مشرق وسطی -
غزہ میں 10 فیصد سے زیادہ فوجی فرینڈلی فائرنگ سے ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے منگل کو کہا کہ غزہ میں اس کے دسویں حصے سے زیادہ فوجیوں کی ہلاکت ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ کے ہسپتال پر یلغار کر دی: حماس کے زیرِانتظام وزارتِ صحت
حماس کے زیرِانتظام غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے منگل کو ...
مشرق وسطی