غزہ کی پٹی میں انسانی حالات اس درجے ابتر ہوچکے ہیں کہ غزہ کو دنیا میں ’جھنم‘ سے بھی بدتر جگہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے غزہ کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے "افسوسناک اور جہنمی حالات" کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ غزہ کے محصور جنگ زدہ بدقسمت لوگ تین ماہ سے اس جھنم میں رہ رہے ہیں۔
منگل کو پٹی کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ ’’غزہ کے لوگ گلیوں اور سڑکوں پر رہ رہے ہیں اور ہر چیز کے محتاج ہیں"۔ انہوں نے اس صورتحال کو "زمین پر جہنم" قرار دیا۔
"نہ ختم ہونے والا المیہ"
انہوں نے مزید کہا کہ محصور پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک "گہرا اور نہ ختم ہونے والا المیہ" ہے۔
Back in #Gaza, endless deepening tragedy. People are everywhere, live in the street, need everything. They plead for safety & for an end to this hell on earth.
— Philippe Lazzarini (@UNLazzarini) December 12, 2023
Our colleagues are asked to do the impossible in what is an impossible situation. pic.twitter.com/iiBFfk2rBG
انہوں نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ "لوگ ہر جگہ ہیں، وہ سڑک پر رہتے ہیں، اور انہیں ہر چیز کی ضرورت ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے گھر فلسطینی شہری صرف سلامتی اور تحفظ اور اس جہنم کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
1.9 ملین بے گھر ہوئے
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’UNRWA‘ نے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے اندر تقریباً 1.9 ملین لوگوں کے بے گھر ہونے کی تصدیق کی تھی۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیل کی طرف سے محصور غزہ کی پٹی کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہو گئی ہے۔
’اونروا‘ سمیت کئی بین الاقوامی تنظیموں نے گذشتہ مہینوں اور ہفتوں میں بارہا خبردار کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے ہر قسم کی انسانی امداد، خوراک اور طبی امداد کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ وبائی امراض اور بیماریوں کے پھیلنے کے امکان سے بھی خبردار کیا ہے۔
-
غزہ پر جنگ کے دوران پیوما کی اسرائیل کی قومی فٹ بال ٹیم کی سپانسرشپ ختم کرنے کا اعلان
فنانشل ٹائمز نے منگل کو ایک رپورٹ میں جرمن گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیوما ...
مشرق وسطی -
غزہ میں 10 فیصد سے زیادہ فوجی فرینڈلی فائرنگ سے ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے منگل کو کہا کہ غزہ میں اس کے دسویں حصے سے زیادہ فوجیوں کی ہلاکت ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ کے ہسپتال پر یلغار کر دی: حماس کے زیرِانتظام وزارتِ صحت
حماس کے زیرِانتظام غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے منگل کو ...
مشرق وسطی