غزہ میں 10 فیصد سے زیادہ فوجی فرینڈلی فائرنگ سے ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے منگل کو کہا کہ غزہ میں اس کے دسویں حصے سے زیادہ فوجیوں کی ہلاکت دوستانہ فائرنگ کا نتیجہ تھی جبکہ متعدد دیگر فوجیوں کی ہلاکتیں بھی حادثاتی تھیں۔
ایک فوجی ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا، "زمینی کارروائیوں کے بعد سے اب تک 105 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے 20 حادثات تھے۔"
ترجمان نے کہا کہ تیرہ فوجی دوستانہ فائر کے نتیجے میں جبکہ دیگر ہتھیار، مشینری، روندے جانے یا "فائرنگ کی بے قاعدگیوں" کے واقعات میں ہلاک ہوئے۔
(جاری ہے)